ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پولیس موبائل بزرگ شہری پر چڑھ دوڑیپیٹی بھائیوں کے خلاف پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہ یار(این این آئی)ٹنڈوالہ یار تھانہ اے سیکشن کی پولیس موبائل بزرگ شہری پر چڑھ دوڑی۔ پیٹی بھائیوں کے خلاف پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار کالرو برادری کا بزرگ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔  بعد ازاں پولیس کے خلاف پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اس پولیس موبائیل سے مبینہ طور پر  زخمی ہونے والے

بزرگ محمد ھاشم کالرو ریاض کالرو  اور صادق کالرو  نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے بھٹی ہوٹل کے مقام پر ڈاکٹر کی کلینک سے بارہ سالا بچے رانو کولھی کو گرفتار کرکے لیکر جارہی تھی بچے کی گرفتاری کی  معلومات کرنے پر پولیس برہم ہوگئی بڑی عمر کے بزرگ کا بھی لہاز نہیں کیا پولیس موبائل  محمد ھاشم کالرو پر چڑادی جسکے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا علاج کے لیئے ہسپتال لائے تو ڈاکٹرز نے کہا پولیس کیس ہے لیٹر لیکر آ جب ہم تھانے پہنچے تو پولیس کی جانب سے رپورٹ درج کرنے سے صاف انکار کردیا گیا انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے دھمکی دی ہے کہ جسے کہنا ہے جاکر کہو ہم رپورٹ درج نہیں کریں گے اس کے بعد ہم نے انصاف کے حصول اور بااعلی افسران کو آگاہی دینے کے لیئے ٹنڈوالہ یار  پریس کلب  کے سامنے احتجاج مظاہرہ کرنے کے بعد  پریس کانفرنس کر رہے ہیں مظاہرین نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…