پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت میں چوری و راہزنی کی وارتوں میں اضافہ متعدد شہری قیمتی گاڑیوں اور نقدی،زیورات اور موبائل فون سے محروم

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،متعدد شہری قیمتی گاڑیوں اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ کوہسار کو ساجد حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان 10لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ایل ای وی 260چوری کرکے لے گئے ہیں۔بنی گالہ میں اورنگزیب نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مدعی سے ہونڈا موٹرسائیکل125 ، موبائل فون

اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔گولڑہ پولیس کو غلام عباس نامی شہری نے رپورٹ کرائی کہ نامعلوم ملزمان مدعی کی گاڑی نمبر ایل ای بی 9202 مالیت20لاکھ گھر کے باہر سے چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔تھانہ نون کو مسماۃ دلشاد بی بی نے بتایاکہ بشریٰ نامی خاتون کیساتھ دو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے زیورات ، موبائل فون اور کپڑے مالیتی 13لاکھ روپے چوری کرلئے ہیں۔تھانہ کھنہ کو محمد اشرف نامی شہری نے تحریری درخواست میں بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل نمبر آر آئی پی 9491 گھرکے باہر موجود تھا کہ نامعلوم چور لے اڑے۔پولیس نے تمام تر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے اور تفتیش شروع کردی ہے۔  لین دین ، فراڈ ، نوسربازی کے ذریعے متعدد چیک ڈس آنر،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے ہیں۔شالیمار پولیس کو محمد عمار نے بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلے میں ملزم سہیل اعجاز نے 9لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔ترنول پولیس کو محب اللہ نے بتایا کہ شبیر احمد نے کاروباری لین دین کے سلسلے میں26لاکھ43ہزار کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔رمنا پولیس کو علی مرجان نے بتایا کہ وقاص نامی شہری نے تین لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ آئی نائن پولیس کو فتح خان نے تحریری درخواست میں بتایا کہ شعیب احمد نے ادھار واپسی کے سلسلے میں ملزم نے تین لاکھ 72ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ لوئی بھیر میں خلیل الرحمن نے بتایا کہ مزمل حسین نے زمین کے لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا ہے۔پولیس نے تمام تر مقدمات میں دفعہ 489ایف کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…