کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی دل کے عارضے کے باعث طبیعت خراب ہو گئی ، ڈاکٹرز کی ٹیم بلاول ہائوس پہنچ گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر دل کے
عارضے میں مبتلا ہیں ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹر کی ٹیم بلاول ہائوس بلالی گئی ہے جو اس وقت ان کا چیک اپ کر رہی ہے ۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹیپارلیمنٹرینزکے انٹرا پارٹی الیکشن گزشتہ روزہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری صدر منتخب ہوگئے جبکہ فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری جنرل اور شازیہ مری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں ، اس سے قبل نفیسہ شاہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکو سیکرٹری فائنانس منتخب کرلیاگیا۔تمام عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔