پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

حیرانگی ہے عمران کے طوطوں نے الزام پی ڈی ایم پر نہیں لگایا سندھ حکومت نے بریک ڈائون کو وفاق کی نااہلی قراردیدیا

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ملک بھر میں بجلی بریک ڈائون کو وفاقی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اچانک ایسی کونسی سسٹم میں خرابی آگئی کہ پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ خرابی بجلی کے سسٹم میں نہیں حکومت کے سسٹم میں ہے،سلیکٹڈ حکومت بجلی بند کرکے

پورے ملک کو ری اسٹارٹ کررہی ہے،قوم کو بس گھبرانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے اور نااہل یہ تک پتا لگا نہ سکے کہ ہوا کیا ہے،سندھ بھر میں اسپتالوں میں بھی بجلی بند ہے،مریض پریشان ہیں،عمران خان اور ان کی ٹیم نااہل نکمی اور چور ہے،چوروں سے ملک نہیں چل سکتا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کی ضد کی وجہ سے پورا ملک جام تھا اور اب پورا ملک بجلی بند ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ملک بھر میں فوری بجلی بحال کی جائے،سسٹم میں کیسے خرابی ہوئی ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے،بجلی بند ہونے کی وجہ معلوم نا ہوسکی نااہل ناکام اور نا تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو اندھیر وں میں دھکیل دیا ہے،حیرانگی کی بات ہے کہ عمران کے طوطوں نے ابھی تک یہ الزام پی ڈی ایم پر نہیں لگایا،اسماعیل راہو نے کہا کہ ہفتہ حکمرانوں کی بلیک میلنگ میں پورا ملک جام تھا اور اب پورا پاکستان بلیک آئوٹ ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…