سیالکوٹ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما سمیرا فیصل ساہی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پاکستان پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سمیرا فیصل ساہی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پارٹی کو ضلع سیالکوٹ میں مضبوط بننے میں کافی مدد حاصل ہو گی اور وہ پارٹی کے لئے ایک بہترین
سرمایہ ثابت ہوں گی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، ضلع کیماڑی کے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں کی فنکشنل لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جنرل سیکریٹری فیصل بیگ اور دیگر رہنما موجود تھے ، شمولیت اختیار کرنے والوں میں رانا ذوالفقار علی احمد علی بشیر احمد سومرو نعمان علی رحمت علی چنہ گل خان عمران اختر وقاص علی مراد بلوچ زبیر عباس غلام نبی اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کرنے کے بجائے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، جس کے باعث روشنیوں کا شہر کنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ، بیروزگاری کے باعث کراچی کے لاکھوں نوجوان بیروزگاری کے باعث ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر گھوم رہے ہیں ، جس کے باعث کراچی کے شہری احساس محرومی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ، لحاظہ فنکشنل لیگ کراچی کی عوام میں پیدا ہونے والی احساس محرومی اور بیچینی کے خاتمے کے لیے کراچی کی سیاست میں عملی طور پر میدان عمل میں ہے ، سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ فنکشنل لیگ اقتدار میں آکر کراچی کے نوجوانوں کو تمام اداروں میں میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔