راولپنڈی (این این آئی)واسا راولپنڈی نے پانی کے بل 167 روپے سے بڑھا کر 241 روپے کر دیئے ،پانی کا بل 96 روپے سے بڑھا کر 147 جبکہ سیوریج 49 روپے سے بڑھا کر 74 روپے ماہانہ کردیا گیا،اضافی چارجز 17 روپے سے بڑھا کر 24 روپے کر دیئے گئے ،گزشتہ برس کے دوران شہر بھر میں پانی کا بل دو ماہ بعد وصول کیا جاتا تھا ،رواں برس اضافی چارجز کے ساتھ پانی کا بل ہر ماہ وصول کیا جانے لگا۔