بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی کسانوں کا احتجاج  سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی مرکز کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

امرتسر(این این آئی) بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی مرکزشری اکال تخت صاحب کے جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا ہے احتجاج کا معاملہ مذہبی نہیں ہے اورنہ ہی یہ سکھ رسم ورواج کے خلاف ہے، یہ ایک قانونی معاملہ ہے جسے کسان رہنمائوں اور حکومت کو مل کر حل کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شری اکال تخت صاحب کے

جتھہ دار گیانی ہرپریت سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہزاروں کسان زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یہ سکھ مذہب اوررسم ورواج سے جڑامسلہ نہیں ہے ۔ کسانوں میں صرف سکھ ہی نہیں دیگرمذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔ شری اکال تخت اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا ہے۔ تاہم ہم یہ ضرورچاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد حل ہوناچاہیے۔ احتجاج کرنیوالے کسانوں کوسہولتیں دی جائیں اوران کی بات سنی جائے۔ انہوں نے کسانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کہ امن اورشانتی بنائے رکھیں۔ پوری دنیا ان کے احتجاج کودیکھ رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کسان گزشتہ پانچ ماہ سے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بھارتی کسانوں نے اگست 2020 میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم 15 ستمبر کو اس میں تیزی آگئی۔ پنجاب، ہریانہ اورراجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں کسان تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا۔ اس وقت 50 سے زائد کسان تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں۔ کسانوں نے احتجاج کے دوران ریل روکو، دلی چلو اورریاستی بارڈربند کرنے جیسے اقدامات اٹھائے۔ احتجاج کے دوران اب تک 41 سے زائد کسانوں کی اموات ہوچکی ہیں جن میں 4 کسانوں نے خودکشی کی تھی۔ بھارت میں ہر سال سیکڑوں کسان معاشی بدحالی اورقرضوں سے تنگ آکر خودکشیاں کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق 2019 میں 10ہزار 281 کسانوں نے خودکشیاں کی تھیں۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…