اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاجی کھوکھر کے بڑے بھائی اورسینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والدسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے، اہل خانہ کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہل خانہ نے
بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے کھوکھر ہاوس کورال چوک میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ 5جنوری کو ہی ان کے چھوٹے بھائی امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔دوسری جانب مرحوم تاجی کھوکھر کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہورہا ہے ۔ کلپ میں انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو پیغام دیا ہے کہ اگر اللہ پاک نے آپ کو دولت دی ہے اورآپ صاحب استطاعت ہیں تو غریب انسانیت کی مدد ضرور کریں ۔ مرحوم تاجی کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اس خاندان کی امداد کی ہے، اس موقع پرانہوں صاحب استطاعت سے گزارش کی ہیکہ آپ کو اپنے اردگرد کوئی ضرورت مند نظر آئے تو اس کی مدد ضرور کریں، میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجی کھوکھر ہمیشہ انسانیت کے خدمت میں کافی متحرک نظر آئے انہوں نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی امداد کی اور کوئی بھی ان کے در سے کبھی خالی ہاتھ نہیں گیا۔