اسلام آباد( این این آئی )آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیاجائے گا جس کیلئے مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی
کااجلاس اپریل میں ہوگا جبکہ جاری اورترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 15 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اورپارلیمنٹ میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیاجائے گا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر مارچ کے دوسرے ہفتے میں تیار کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کوحتمی شکل دی جائے گی۔