بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ملک کے تمام بجلی گھربند ہوگئے’ فریکوئنسی اچانک 50سے 0 پر آنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد /کراچی/پشاور/کوئٹہ/لاہور(این این آئی) ملک میں ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے پوری ٹراننسمیشن، 22 ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا اور سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں اور علاقوں میں تاریکی چھاگئی۔

ادھر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خرابی کے باعث کمپنی کی 220 کے وی اور 500 کے وی ٹرانسمیشن اور گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگیا، جس کی وجہ سے کے الیکٹرک، لیسکو، کیسکو، جیپکو، میپکو اور آئیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کو 66 کی وی اور 132 کے وی کی فراہمی متاثر ہوئی۔بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بجلی کی اچانک معطلی پر صارفین کی پریشانی میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم وزارت توانائی کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام مین فریکویونسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ رات گئے وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ تمام ٹیمیں اس وقت

اپنے اپنے اسٹیشن پر پہنچ چکی ہیں، بطور وفاقی وزیر بجلی میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں، عوام کو وقتاً فوقتاً بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا۔بعد ازاں بریک ڈاؤن سے متعلق سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گدو میں 11 بجکر 41 منٹ پر

فالٹ ہوا۔ترجمان پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق مذکورہ فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور اس کے باعث ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوینسی 50 سے صفر پر آگئی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فریکوینسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہوگئے۔

رات گئے ہونے والے بجلی کے اس بڑے بریک ڈاؤن کے فوری بعد وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچے اور بجلی کی بحالی کی نگرانی کی جس کے بعد وقفے وقفے سے وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹس میں یہ بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے

جبکہ مزید کام جاری ہے۔وزارت توانائی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا کہ تربیلا پاور ہاؤس کے 3 یونٹس چلا دئیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلادیے گئے ہیں اور ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکوینسی ملائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم اس دوران انفرادی فیڈرز پر عارضی طور پر بجلی بند بھی کی جاسکتی ہے تاکہ فریکوینسی کو برقرار رکھا جائے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…