پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی

عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔مشیر تجارت نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر برآمدات ہوئی ہیں،دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات ساڑھے 33 کروڑ ڈالر تھیں۔یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔انہوں نے کہا کہ

رواں مالی سال جولائی تا دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا،جولائی دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوئی،گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…