ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا الٹا اثر، 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی+ این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی

بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو صوبہ پنجاب میں گنے کی فصل، کرشنگ اور چینی کے موجودہ سٹاک کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے تمام ڈویژنل کے کمشنر اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گنے کے اصل سے کم وزن تولنے میں ملوث افراد اور منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس میں کل 79 افراد زیر حراست ہیں اور 190 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے

کہا کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی،چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپوٹ

جاری کردی۔ ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو جبکہ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا، دال

چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال ماش کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔گزشتہ ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے

دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔ تھیلے کی اوسط قیمت 948 روپے 34 پیسے ہوگئی۔ایک ہفتے میں مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ٹماٹر 6 روپے 58 پیسے فی کلو سستا ہوا، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…