منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر خواتین بن کر لوگوں کو لوٹنے والے گرفتار غیر ملکی گروہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید چونکا دینے والے انکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) سوشل میڈیا پر خواتین بن لوگوں کو لوٹنے والے گرفتار غیر ملکی گروہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،ملزمان محض مردوں ہی کو نہیں بلکہ خواتین کو بھی مختلف بہانوں سے لوٹا اور پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بھیجوائے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے

سائبرکرائم عبدالرب نے نائیجرین گروہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور میں پکڑے جانے والے پانچوں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ اور ویزے تک جعلی تھے۔عبدالرب نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انہوں نے محض مردوں ہی کو نہیں بلکہ خواتین کو بھی مختلف بہانوں سے لوٹا اور پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بھیجوائے۔گروہ کے چھٹے پاکستانی رکن ہارون کے حوالے سے ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ اس کے متعدد بینک اکائونٹس تھے اور پاکستانیوں سے دھوکے کے ذریعے ہتھیائی ہوئی رقوم باہر بھجوادی جاتی تھیں جبکہ اس گروہ کے شکار ہوئے افراد میں اچھے خاصے تعلیم یافتہ لوگ بھی شامل تھے۔ایف آئی اے کے افسر نے عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا یا فون کے ذریعے رابطہ کرکے بھاری رقوم کا جھانسہ دینے والوں کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے۔واضح رہے کہ لاہور میں فیس بک پر دوستی کے بعد بننے والی گرل فرینڈز نائیجرین نوجوانوں کا گروہ نکلا تھا جو کئی ماہ سے مختلف جھانسے دے کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔دوسری جانب جمشید روڈ پر اے ٹی ایم مشین توڑنے والے ملزم کو لوگوں نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔جمشید کوارٹرکے علاقے جمشید روڈ میزان بینک کی اے ٹی ایم مشین روم

میں گھس کر ایک نوجوان مشین کھول کر چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا بینک کا الارم بجنے پر سیکورٹی کے عملے نے مکینوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ لیا ،مددگار جمشید نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ بالا شخص کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا،جس سے مزید چھان بین جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…