اسلا م آبا د ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے آقاؤں اور ان کی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑے گی، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ سیاہ کرتوتوں سے اپنے منہ پر کالک مل رہا، اب ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ
اپوزیشن کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، فضل الرحمان پاکستان کے قیام اور استحکام دونوں کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹوں، بدعنوانوں کی چیخ و پکار کی پرواہ کئے بغیر تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی، حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر کرپشن کے آقاؤں اور ان کی اولادوں کو قانون سے پنجہ آزمائی مہنگی پڑے گی