کچھ تو شرم کرو عمران خان، مجھے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا ،وزیراعظم عمران خان ہزارہ برادری کیلئے بیان دے کر شدید تنقید کی زد میں آ گئے

8  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج تدفین کریں آج کوئٹہ پہنچ جاں گا۔انہوں نے کہا کہ تدفین کے لیے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں، سانحہ مچھ کے متاثرین کے

تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ہزارہ براداری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں گے تو لاشوں کی تدفین کی جائے گی لیکن کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح سے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو عمران خان کوئٹہ نہیں جا رہے اور پھر اس طرح کے بیانات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے افراد کے دردناک قتل کے معاملے کو کتنا سنجیدہ لے رہے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر #کچھ_تو_شرم_کھا_عمران_خان کا ٹرینڈ بنا دیا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے سانحے میں 18 سالہ بیٹے کو کھو دینے والے باپ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطابق یہ 70 سال کا بوڑھا باپ جس نے اپنے 18 سال کے بیٹے کو کھو دیا وہ انہیں بلیک میل کررہا ہے۔یہ آدمی اس بیٹے کے لئے انصاف مانگ رہا ہے جس کی پشت کے پیچھے بندھے ہوئے ہاتھوں پر پٹی باندھ کر اسے ذبح کیا گیا تھا وہ اسے بلیک میل کررہا ہے۔ایک صارف نے کہا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ اب تک کے سب سے بے حس وزیراعظم ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…