بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کے خلاف بیان بازی بند کرو

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) پی ڈی ایم کے یکم جنوری کو ہونے والے اجلاس میں لیگی رہنمائوں نے اعتراض اٹھایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نواز شریف کی وطن واپسی اور ن لیگ کے خلاف باتیں کرتے ہیں، اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ میں خود نواز شریف کے لئے دعا گو ہوں، میرے ہوتے ہوئے ایسی بات

کوئی نہیں کر سکتا، صرف ایک بندہ ہے جو اس طرح کی باتیں کر رہا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن کو بلاول بھٹو نے نواز شریف اور ن لیگ کے خلاف بیان دینے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا،تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا،پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں قائدِ عوام کو ان 93 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قائدِ عوام ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح

پھونکی،انہوں نے عوام میں نئی روح پھونک کر ملک کے بانی اجداد کے خواب کو نئی جِلا بخشی۔ انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا۔بلاول بھٹو زرداری نے ہزاروں مربع کلومیٹر زمین کو واگذار کرانے کے ساتھ ساتھ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…