جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، اور شہباز شریف کے اثاثے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ کار ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، اور شہباز شریف کے اثاثے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ کار ہے، خواجہ آصف نے بھی اپنے قائد کی طرح ٹی ٹی کا طریقہ کار اپنایا ہے،خواجہ آصف کی تنخواہ کی مد میں 14 کروڑ روپے ملنے کا ثبوت دکھائیں، ان کی ساری رقم دبئی کے اکاؤنٹ میں کیش ہیں،تنخواہوں

سے متعلق خواجہ آصف کے پاس کوئی دستاویز نہیں ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف سے جب 22 لاکھ روپے ماہانہ کا ثبوت مانگا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ وہ کیش میں لین دین کر رہے تھے۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی تنخواہ کی مد میں 14 کروڑ روپے ملنے کا ثبوت دکھائیں، ان کی ساری رقم دبئی کے اکاؤنٹ میں کیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے اپنے قائد کی طرح ٹی ٹی کا طریقہ کار اپنایا اور دبئی کے اکاؤنٹ سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹیاں لگائیں۔شہزاد اکبر نے کہاکہ تنخواہوں سے متعلق خواجہ آصف کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے، وہ کونسا ایسا کاروبار کرتے تھے جو صرف کیش میں ہی ہوتا تھا۔انہوںنے کہاکہ وہ وزارت سے فارغ ہوئے تو ان کی دبئی کی نوکری بھی چلی گئی، وہ دبئی کی کمپنی میں اب نوکری کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اب تک نیب کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف نے گوجرانوالہ کی سوسائٹی میں 80 لاکھ کا پلاٹ لیا اور اسی کمپنی کو پلاٹ 4 کروڑ کا واپس کردیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ سیالکوٹ میں پلاٹ خواجہ آصف نے 12 کروڑ 50 لاکھ کا فروخت کیا، خواجہ آصف نے فروخت کا جو معاہدہ اور چیک دکھایا وہ چیک بک 6 ماہ بعد جاری ہوئی تھی۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف قانونی طور پر اپنی جنگ لڑیں، عوام کو گمراہ نہ کریں۔مشیر داخلہ نے کہا کہ آج کے احتساب کا قانون ہماری حکومت نے نہیں بنایا بلکہ کرپشن روکنے کا قانون 1947 سے موجود ہے اور ان سیاستدانوں نے کرپشن کے تحت جائیدادیں بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…