اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں نصف درجن لوگ وزیراعظم کے عہدے کیلئے تیار

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے، مقام کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی

زرداری نے اجلاس میں موثر اور واضح پیغام رکھا۔ انہوں نے کہاکہ قوم چاہتی ہے عمران خان عزت سے چلے جائیں، چور حکومت کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کے اندر آدھے درجن وزیراعظم بننے کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم بننے کیلئے بے چین ہیں۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے، مقام کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں موثر اور واضح بیانیہ رکھا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چور حکومت کے لئے انتخابی میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ قوم چاہتی ہے کہ عمران خان عزت سے چلے جائیں مگر باعزت طریقے سے جانا عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مضبوط اور مستحکم ہے اور پی ڈی ایم کی ساری قیادت ایک صفحہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزراء کو پی ڈی ایم کے استعفوں سے زیادہ عمران خان کے جانے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے اب اس بات پر غور ہورہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کس مقام پر کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…