پرائیویٹ سکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر شفقت محمود کی پرائیویٹ اسکولز کے وفد سے ملاقات

1  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کی مشترکہ”سپریم کونسل آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن“ نے11جنوری سے از خود تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی میں رخنہ ڈالا

تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، یہ اعلان سپریم کونسل آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز کیا تھا، آج وزیر تعلیم شفقت محمود سے آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سپریم کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد میں چوہدری عبید اللہ،ملک ابرار، حافظ بشارت،افضل بابر،ناصر محمود اور ابرار احمد شامل تھے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم، وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان و دیگر سینئر آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ یو کے کرونا وائرس ویری اینٹ پاکستان میں رپورٹ ہو چکا ہے، اس وائرس کے پھیلاو کی رفتار نان ویری اینٹ کرونا وائرس سے زیادہ ہے۔ شفقت محمود نے کہاکہ وزارت صحت کے ڈیٹا اور ہدایات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے، پوری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے گیارہ جنوری سے کھول دیے جائیں۔شفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے لئے مالی امداد اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پیکج تشکیل دے دیاہے۔انہوں نے کہاکہ قرضے وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد فراہم کیا جائے گا، پوری کوشش ہوگی جتنا جلدی ممکن ہو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں،اس ضمن میں انشا اللہ اچھی خبر دیں گے۔ شفقت محمود نے کہاکہ سیاست اپنی جگہ پر مگر تعلیمی فیصلے ہم متفقہ طور پر کر رہے ہیں، آئے روز بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی، حکومت سال دوہزار بیس کے دوران مہنگائی کنٹرول نہ کر سکی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…