منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نئے سال2021 کے آغاز پر ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کارختم کر دیا،وفاقی وزارت داخلہ نے یکم جنوری2021 سے پاکستانی ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا‘

ویزا کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں د یں گے،ویزا میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے، نئی ویزا پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔دبئی امیگریشن نے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کردیا۔ اس حوالے سے تمام ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو آگاہ کردیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے پاکستانی نیشنل کے لیے نئے ویزے کے اجراء کا عمل روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق دبئی حکومت نے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، ، کینیا، صومالیہ، افغانستان شامل ہیں۔پابندی کے بعد پاکستانی نیشنل کو دبئی کے لیے نئے ویزوں کا اجراء نہیں ہوسکے گا جبکہ پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…