’’پیپلزپارٹی کی بلی آخر کار تھیلے سے باہر آ گئی‘‘ بلاول نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

30  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   کہا ہے کہ خواجہ آصف کو بہت پہلے گرفتار کر لینا چاہیے تھا، خواجہ آصف کے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے پیچھے قومی خزانے کی لوٹ مار کے سوا کیا سوچ کارفرما ہو سکتی ہے؟ اپوزیشن سیاستدانوں کی لوٹ مار اور سیاہ کرتوتوں کا ایک ایک کر کے یہی نتیجہ نکلے گا، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے

اجلاس کے بعد آخرکار بلی تھیلے سے باہر آ گئی، بلاول نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو حکومت کے خلاف ایوان میں احتجاج کرنے کا لالی پاپ دے دیا، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو انکی اپنی جماعت کے ٹکڑے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ 90 شاہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کیا۔  معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم بیانیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور ہمت چاہئے۔ اسپیکر پارلیمنٹ میں آوازیں لگا رہے ہیں کہ استعفے لائیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ راجکماری نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔بھٹو کو غدار اور بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہنے والی ن لیگی قیادت نے بے نظیر کے مزار پر حاضری دے کر اپنے ہی بیانیہ کی نفی کی۔ آصف زرداری کی تقریر سے قبل شیر کے شکاری کے نغمہ لگا کر خصوصی پیغام دیا گیا۔ زرداری نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان دو سیاسی نو مولودوں کے ساتھ گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں۔ مولانا ہمیشہ خواتین کو کسی بھی قسم کا

سیاسی رول دینے کے مخالف رہے اور آج اقتدار کے حصول کیلئے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اقتدار وراثت کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ جعلی راجکماری دائیں بائیں کنیزوں کا جھرمٹ لگالیتی ہیں جوبے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے سر ہلاتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے،

تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مریم نواز اداروں کو متنازعہ بنا کر جمہوریت پر خودکش حملے کر رہی ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جائے گی بلکہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور اور مرکز عوام ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں پی ڈی ایم کا ٹولہ روڑے اٹکا رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے مافیاز اور ذخیرہ اندوزوں کو للکارا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادہ دن کے وقت وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کی جگہ جیلوں کے سوا کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…