نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی

29  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور انکوائری کھول دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس کے متن کی کاپی منظر عام پر آگئی ،نیب دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کوپاکستان ایل این جی لمیٹڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتی پر 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عدنان گیلانی کو مبینہ طور پر رولز کے خلاف ایل این جی لمیٹڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگایا تھا۔نیب نوٹس کے متن کے مطابق شاہدخاقان عباسی، عدنان گیلانی کی تعیناتی کے وقت پٹرولیم کے وزیر تھے۔نیب عدنان گیلانی سے ایل این جی کیس میں تحقیقات کررہا ہے، نوٹس میں سابق وزیراعظم سے استفسار کیا گیا کہ آپ عدنان گیلانی کو کیسے اور کب سے جانتے ہیں؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…