جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے پرچے مبینہ طور پر آئوٹ ، امیدواروں نے پی پی ایس سی دفتر کا گھیرائو کرلیا، شدید احتجاج ، چیئرمین کا موقف بھی آگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مختلف ملازمتوں کے تحریری امتحانات کے سوالیہ پرچوں کا قبل از وقت آئوٹ ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر سے آئے ہوئے ہزاروں امیدوار سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے باہر

احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں بھرتیوں سے متعلق حالیہ امتحان میں ضلع جھنگ کے تین رہائشیوں کو کامیاب فہرست میں شامل کرلیا۔ جس کی انکوائری کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تینوں افراد سیکرٹری پبلک سروس کمیشن پنجاب کے قریبی رشتہ دار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیونکہ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ریٹائرمنٹ میں تھوڑے دن باقی ہے اور وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل مبینہ طور پر ان قسم کے واقعات کے ذریعے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ملازمتوں سے متعلقہ تحریری امتحانات کے سوالیہ پرچوں کو قبل از وقت آئوٹ کرنا جن مفادات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرچے آئوٹ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور حق داروں کو ان کا حق دیا جائے۔ جبکہ دوسری طرف چیئرمین پنجاب پبلک سروس

کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) مقصود احمد کا کہنا ہے کہ امیدوراوں کا کمیشن کے خلاف احتجاج ناقابل قبول ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نتائج کی تیاری میں کمیشن کے مختلف شعبہ جات کے نیچے سے لیکر اوپر تک کے افسران اور ملازمین شامل ہوتے ہیں

جبکہ نتائج کو جدید مشینری کے ذریعے فوری طور پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 70 ہزار لیکچرارز کی آسامیاں فراہم کی گئیں۔ جن پر میرٹ کے مطابق بھرتی کی گئی۔ اس لئے شہریوں کے سیکرٹری اور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں صرف سیکرٹری اور چیئرمین کو نتائج تیار کرنے کا اختیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…