15 سال بعد پاکستان نے کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی

27  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق پندرہ سال بعد ملک میں زیتون کے تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، زرعی تحقیقاتی اداروں اور ماہرین نے انتھک محنت کے بعد مطلوبہ

نتائج حاصل کرلئے ہیں۔بارانی یونیورسٹی چکوال کے زرعی ماہرین نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار کے تجربات کامیاب رہے، چوراسی اقسام کیدرختوں پر تحقیق کی گئی، جن میں سے اکیس اقسام سیکامیابی ملی، مقامی طورپر حاصل تیل کی کوالٹی دیگر ممالک سے بھی بہتر رہی، پاکستان کا تیل لیبارٹری ٹیسٹ میں زیادہ بہتر نتائج کاحامل نکلا۔زیتون کے تیل کی پیداوار میں اہم کامیابی سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے، جس پر وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبیکے تحت زیتون کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے ہمیں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہوگی، پیداوار بڑھائی گئی تو امپورٹ کے بجائے ایکسپورٹ کرسکیں گے، ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے ہمیں ڈھائی ارب ڈالر کا کھانے پینے کا تیل امپورٹ کرنا پڑتا ہے، بیرون ملک قیمتیں بڑھنے سے ملک میں بھی گھی کی قیمت بڑھتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈڈ سروسز کی طرف جانا ہوگا اور مقامی گھی اور تیل کی پیداوار کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…