اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

15 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کے باوجود ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی 15 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کے باوجود ملک میں آٹا مہنگا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 130، سکھر 80 اور کوئٹہ میں 15 روپے مہنگا ہوا جبکہ کراچی کے شہری ملک میں سب

سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔گندم کی درآمد کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کے حکومتی دعوں کے برعکس ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان شروع ہوگیا، آٹے کی قیمتوں میں چند ہفتے تک معمولی کمی کے بعد اب آٹا مہنگا ہوگیا، پشاور اور سکھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 130 روپے تک مہنگا ہوکر 1330 روپے کا ہوگیا اور سکھر میں آٹے کا تھیلا اسی روپے تک مہنگا ہوکر 1200 روپے کا ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پندرہ روپے اضافے کے بعد قیمت 1265 روپے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، کراچی میں آٹے کا تھیلا 1340 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1240 روپے، بنوں 1150، خضدار 1200 اور ملتان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1200 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت870، راولپنڈی، لاہور، گجرالوالہ، فیصل آباد سرگودھا اور بہاولپور میں آٹے کا تھیلا860 روپے کا ہے جبکہ سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 855 روپے کا ہے،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا اوسط پانچ روپے ترپن پیسے مہنگا ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…