پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کو پیرپگارا نے جیل میں کیا پیغام پہنچایا؟ ایسا دعویٰ کہ پی ڈی ایم کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سیکرٹری جنرل محمد علی درانی گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں میاں شہباز شریف سے ملے اور انہیں پیر پگارا کا خصوصی پیغام پہنچایا، کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی یہ ملاقات میڈیا میں زیر بحث ہے، اس موقع پر نجی ٹی وی چینل جی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی درانی نے شہبازشریف کو پیر

پگاراکا پیغام پہنچا یا کہ اگرشہبازشریف قومی مذاکرات کی حامی بھرلیں تو نیب سمیت دیگرمعاملات حل کرانے کی ضمانت دیتا ہوں۔جس کے جواب میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ نیشنل ڈائیلاگ کا حامی رہا ہوں، شہباز شریف نے کہا کہ کئی موقع پرقومی اسمبلی اور پارٹی کی سطح پر حکومت کو نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت دی لیکن ہماری دعوت کو حکومت نے این آر او قرار دے دیا، محمد علی درانی سے ہونے والی اس ملاقات میں پیر پگارا کی تجویز سے شہباز شریف نے اتفاق کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت اور میثاق برداشت کی ضرورت ہے،حکومت اور اپوزیشن پارلیمان میں جا کر بات کریں،ٹکراؤ کے نتیجے میں آگ لگی تو نقصان سب کا ہو گا،اگراپوزیشن کو گرفتار کرلیں گے تو بات کا دروازہ بند ہوجائیگا،جیلوں میں بند کر کے تحریکوں کو نہیں روکا جا سکتا،عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور پیر پگاڑا کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہاتھا کہ پیر پگاڑا کا پیغام شہباز شریف کو پہنچایا اور ان سے سیرحاصل گفتگو ہوئی،

قومی قیادت سب میں اتحاد دیکھنا چاہتی ہے۔پیرپگاڑا نے 4 ایشوز لے کر مجھے شہباز شریف کے پاس بھیجا۔ملک میں کسی بھی ٹکراؤ سے پہلے قومی ڈائیلاگ اور اس کے لئے سازگار ماحول ضروری ہے۔پارلیمان کی بالادستی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اگر استعفوں کا سلسلہ ایک بار شروع ہو گیا تو ملک میں مشکلات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ملک میں تمام مسلم لیگ جماعتوں  میں

اتحاد پیدا کیا جائے۔شہباز شریف نے قومی اتحاد کے لئے کسی حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا،شہباز شریف نے پیرا پگاڑا کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں جیل کے اندر سے کیا کردار ادا کروں؟؟؟ اس بارے میں پیرپگاڑا سمیت سب کو بتائیں،پیرپگاڑا کے مطابق اگر اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے سے بات نہیں کرنا چاہتے تو اس صورتحال میں قومی

ڈائیلاگ کی ضرورت بڑھ جاتی ہے،اس کے لئے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کی طرح ٹریک ٹو ڈائیلاگ کیا جائے۔شہباز شریف ماضی میں بھی ڈائیلاگ پر متفق رہے ہیں،اس وقت ٹکراؤ کی کیفیت ہے جو ملک کے حق میں نہیں ہے،ہم عاجزی کے ساتھ آئے ہیں اور کسی کیخلاف نہیں آئے،ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن پارلیمان میں جا کر بات کریں،ہمارے پاس ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی

ورکنگ موجود ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کوئی بھی فیصلہ کرے گی تو سب اس کے پابند ہوں گے،میں مریم نواز ہو، بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان سے ملنے بھی جاؤں گا،میں ساری قومی قیادت سے رابطے میں ہوں ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی مفاد اس وقت قومی اتحاد میں ہے،ہماری باتیں حکومت، اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب کے مفاد میں ہے اگر ٹکراؤ

کی پالیسی اختیار کی گئی تو نقصان سب کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر کسی کو بھی دیوار سے لگانا غلط ہوگا،ہمارے خیال میں شہباز شریف کو رہا کیا جانا ہیے کیونکہ اگراپوزیشن کو گرفتار کرلیں گے تو بات کا دروازہ بند ہوجائیگا اورجلسے کرنا سب کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر

رہا ہے۔جیلوں میں بند کر کے تحریکوں کو نہیں روکا جا سکتا۔اپوزیشن رہنماؤں کو نہ صرف آزاد ہونا چاہیے بلکہ عدلیہ، انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انتقامی کارروائیاں کسی بھی مفاہمتی پالیسی کو نقصان پہنچائیں گی اس لئے اس سے گریز کرنا ہو گا،اب نئے میثاق جمہوریت اورمیثاق برداشت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…