کراچی(این این آئی) سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے آئندہ سال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کی ہیں۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے آئندہ سال سے متعلق نئی پیش گوئیاں کیں۔
وزیراعظم خود ہی اسمبلی تحلیل کر کے نئے الیکشن کروائیں گے ، منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ سال 2021 سیاسی اور دیگر اعتبار سے 2020 سے مختلف ہوگا، آئندہ سال سینیٹ انتخابات کا امکان بھی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں اختلاف تھے اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے، حکومت غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے اسے ناکامی ہوگی۔وزیراعلی پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پی ڈی ایم کو دل پر مت لیں کیونکہ وہ سب پارٹیوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا پلیٹ فارم صرف حکومت مخالف اتحاد ہے، ہم الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے۔