لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، حکومت پنجاب کاواقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اہم قدم زینب کیس کے پراسکیوٹر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

25  دسمبر‬‮  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے واقعہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے زینب کیس کے پراسکیوٹر حافظ اصغر کو

پراسکیوشن ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع کردی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عابد ملہی اور شفقت کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کاچالان پیش کرنے سے متعلق مزید مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے آبروریزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…