اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل اپنی ٹی کی ناتجربہ کاری کا اعتراف کیا یا پھر ایک ایسا سچ بولا جوعوام کو بتانا بہت ضروری تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئراینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
وزیراعظم عمران خان2012ء کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن کا میں ماہر ہوں ، میں جو اپنی ٹیم بنا رہا ہوں کسی کو ایک سال پہلے کسی کو تین سال پہلے ان کے پیچھے میں لگا ہوا تھا انہیں اپنے ساتھ لے آیا ہوں ،پڑھے لکھے پروفیشنز کو ٹکٹ دیں ، نوجوانوں کو ٹکٹ دیا جائے گا ہم چاہتے ہیں اسمبلی میں نئی سوچ آئے ، ہم کیبنٹ وہ لے کر آئیں گے جو ملک کی بہترین ٹیم بنے گی ، ٹیم میں دو خصوصیات ہوں گی ایک وہ ایماندار ہوں گے ، انشاء وہ بہترین ٹیم ہو گی اور میرٹ پر سلیکٹ ہو کر آئیں گے ۔ حامد میر نے وزیراعظم کے کلپ پر کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل اپنی ٹیم کی نا تجربہ کاری کا اعتراف کیا یا پھر ایک ایسا سچ بولا جو عوام کو بتانا ضروری تھا ؟ وہ تو 2012ء میں یہ کہتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے چھ سال بعد وہ ٹیم کدھر گئی ۔