تعلیمی ادارے نہ کھلنے پر سکولوں کے باہر ہی کلاسیں لگانے کی دھمکی پرائیویٹ سکولز نے تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

23  دسمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے باہر کلاسز لگائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا

اجلاس صدر شبیر ہاشمی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ شبیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھول کر قوم کو جہا لت کے اندھیروں سے نکالا جا جائے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔شبیر ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 جنوری کو پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے باہر کلاسز لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کیلئے گورنمنٹ فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔دریں اثنا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ب فارم کے اندراج میں سکول سربراہان کی عدم دلچسپی پر 51 سکولوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ب فارم کے اندراج میں سکول سربراہان کی عدم دلچسپی پر ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے 51 سکولوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے، مذکورہ سکولوں کی جانب سے 20 فیصد

بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی نہیں کیا گیا، ایجوکیشن اتھارٹی نے ب فارم کا اندراج نہ کرنے والے 51 سکولوں کو 2 روز کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ ضلع لاہور میں صرف 60 فیصد بچوں کے ب فارم کے اندراج ممکن ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…