جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیوں ہوا؟ فردوس عاشق اعوان نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی کے سدباب کیلئے پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس2020 نافذ کیا، آرڈیننس کے تحت ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزں کی سرکوبی کیلئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کیاجارہا ہے، جلد پنجاب پرائس کنٹرول اتھارٹی قائم کردی جائیگی، عوام گرانفروشی کی شکایت کا اندراج کروائیں تاکہ ان سماج دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ

مزید سخت کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ اور ڈی جی رفاقت علی کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آفس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر سے ملاوٹ مافیا اور جعلسازوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔ٹھیلوں سے فائیو سٹارز ہوٹل،گلی کوچوں سے موٹرویزتک خوراک کی ترسیل اور تیاری پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔صحت مند پنجاب کی تکمیل کی راہ میں ملاوٹ مافیا کی موجودگی کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم گزشتہ 2سالوں میں ہماری حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ سیاسی شعبدہ بازیوں کی بجائے مربوط قانون سازی کے عمل کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے عوام الناس کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں بلامعاوضہ ملک ٹیسٹنگ کا آغازکیا۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کی بلاناغہ تعیناتی کی گئی۔گلی کوچوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی بائیک اسکوارڈ،موٹرویز پر قائم فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے خصوصی سکوارڈکا قیام عمل میں لایا گیا۔ایکسیس آف فوڈ ریگولیشن کو وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے۔

کاروباری افراد کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام فوڈ سیمپلز پنجاب فوڈ اتھارٹی قیمت ادا کر کے حاصل کرے گی۔ ستمبر2018سے اب تک سنگین خلاف ورزیوں پر 63,121 فوڈپوائنٹس سر بمہر جبکہ 9,382یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ویجیلنس ونگ نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر4,247یونٹس میں چھاپے مارے جبکہ 1064یونٹس کو سر بمہرکیاگیا۔ انہوں نے

کہا کہ وزیراعظم کے صحت مند پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ملاوٹی دودھ جیسے مسئلے پرکافی حد تک قابو پانا ہماری کامیابیوں کی راہ کو ہموار کررہا ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کے کامیاب تجربے کے بعدعوام تک معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے ملک پاسچرائزیشن کے قانون پر کام جاری ہے۔عوام دوست قوانین کی بدولت

فوڈانڈسٹری کا روز بروز ادارے پر اعتماد اسی کی مرہون منت ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پولٹری کے کاروبار پر پنجاب میں ایک خاندان کے اجارہ داری ہے جو انڈوں اور مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ اس وجہ سے ہوا ہے کیونکہ قانون کا شکنجہ سخت ہوا ہے، کمیٹی انڈے کی قیمت میں ضافے کی تحقیقات

کر رہی ہے کہ کیا اس میں بھی کوئی مافیا ہے۔ ن لیگ نے ہرمحکمہ میں من پسند حواریوں کو بھرتی کیا تاکہ کرپشن کا راستہ ہموار کیا جائے۔ یہ مافیاز ہر شعبہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ شدت رکھتی ہے۔ اپوزیشن نے جس جس شہر میں جلسے کئے وہاں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ پی ڈی ایم پاکستان میں اس وبا کو پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔ یہ

لوگ کرونا پھیلا کر عوام سے بدلہ لے رہے ہیں۔ حکومت اپوریشن کے جلسوں اور ریلیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی بلکہ قانون ان کا مقابلہ کرے گا۔ بلاول زرداری کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ محض دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ بلاول ضدی بچے

کی طرح ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی آئین اور قانون کے تابع ہے، عمران خان آئینی راستے سے وزیر اعظم بنے ہیں اور ان کو ہٹانے کا بھی آئینی راستہ ہے۔ یوں بلک بلک کر استعفیٰ مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…