اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد حکومت نے تین چار فیصلےکیے ہیں ، ایک سینٹ الیکشن کے بارے میں کہا گیا کہ مارچ سے پہلے کروائیں گے ، پھر انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو گا ۔
سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت کا لاہور جلسے کے حوالے سے جو دعویٰ تھا کہ جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے ، اس کے باوجود اس بات کو کوئی مانے یا نہ مانے لیکن حکومت پریشر میں لگی رہی ہےکیونکہ ان کے ایکشن سے اب یہ یہی نظر آرہا ہے کہ وہ اب تھوڑا سا برابلم میں آگئے ہیں ، شاید اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کے اعلان نے ان کیلئے کوئی مشکل کھڑی کر دی ہے ، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گرانے کیلئے ہم صوبائی حکومت سندھ کی قربانی کیلئے تیار ہیں ، حامد میر کا کہنا تھا کہ آئینی لحاظ سے حکومت کا موقف کافی کمزور لگ رہا ہے ،عمران خان یہ کہتے رہے ہیں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ، لیکن میرے مطابق ان کے اعلانات اور ری ایکشنز سے یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ وہ کافی حد تک پریشر میں لگ رہے ہیں ،