عمران خان نیازی کو نہیں چھوڑیں گے، اینٹی کرپشن اور پولیس کے محکمے کو سیاست کیلئے استعمال کیاجارہاہے،عطا اللہ تارڑ کا جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

22  دسمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چار رکنی میڈیکل بورڈ کورٹ لکھپت جیل بھجوایاہے لیکن اس کی رپورٹس نہیں دی گئیں،ہم کوٹ لکھپت سپرنٹنڈنٹ کے خلاف عدالت جائیں گے،ایف آئی اے

شہبازشریف پر دبائو ڈالنے کیلئے پریشر ڈالا جارہاہے،جہانگیر ترین سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی جس دن شہزاد  اکبر، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین سے تحقیقات ہوں گی تو ہم سمجھیں گے انصاف ہو رہاہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ شہبازشریف کی ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کئے گئے ہیں لیکن رپورٹس نہیں دی گئی،بکتر بند گاڑی میں سفر کی وجہ سے ان کی گردن میں مسئلہ بنا ہے ہم نے شہباززشریف کے معالج کو چیک کروانے کے حوالے سے درخواست دی ہے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی لیکن شہبازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان نیازی کو نہیں چھوڑیں گے اسے این آر او نہیں دیں گے اینٹی کرپشن اور پولیس کے محکمے کو سیاست کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔ا نہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے مختلف کیسز میں شہباز شریف سے سات منٹ چودہ سکینڈ تحقیقات کی ہیں حکومتی مشیران کا پتہ چل گیا اس کیس سے کچھ نہیں نکلنا،ایف آئی اے شہبازشریف پر دبائو ڈالنے کیلئے پریشر ڈالا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی جس دن شہزاد اکبر، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین سے تحقیقات ہوں گی تو ہم سمجھیں گے انصاف ہو رہاہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…