مولانا فضل الرحمان کیخلاف جے یو آئی میں بغاوت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )  مولانا فضل الرحمان کے خلافجے یو آئی (ف) میں بغاوت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جے یو آئی (ف) اور (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی کی تنقید کی وجہ سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پارٹی پالیسی سے ہٹ کربیانات پرمولانا سینئر رہنماؤں سے

ناراض ہیں، حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی میں پیسے والوں کو آگے لایا جارہا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولاناشیرانی،گل نصیب ودیگر رہنماجمعیت کی پالیسی سےتنگ ہیں،جے یو آئی موروثی جماعت ہے، بطور جمعیت کے رکن میرے فارم پر خود مولانا مفتی محمود نے دستخط کیے تھے، پرانے رہنماؤں کو جے یو آئی میں برداشت نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں آیا تھا، میں 1973 میں جمعیت میں آیا اور فضل الرحمان 1980 میں رکن بنے، ترجمانی سے ہٹایا گیا ہے لیکن اب بھی جمعیت کا رکن ہوں۔دوسری جانب فضل الرحمان کی ہدایت پر دونوں رہنماؤں سے بلوچستان جے یو آئی قائدین نے ملاقات کی، حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی سے پارٹی پالیسی کے مخالف بیانات پر پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر دونوں قائدین واضح جواب نہ دے سکے، بظاہر سینیٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سینئر رہنما ناراض ہیں، سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے پر حافظ حسین ، مولانا شیرانی پارٹی مخالف بیانات دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…