اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلمان غنی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ہماری سیاست میں یہ دن بھی آنا تھا ،سارے اکٹھے ہو کر لاڑکانہ جائیں گے ،یہ خبر بھی سنسنی خیزتھی ،ماضی میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے والے سب اکٹھے ہو رہے ہیں ۔ حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا کچھ ڈیلیور نہیں کیا ۔ کوئی پراجیکٹ شروع ہی نہیں ہو پایا ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتیں اگر اپوزیشن کی سیاست کو نہ دیکھیں
تو کس کو جواب دہ ہو ں گی ۔حکومت کچھ کرتی نظر آئے تو اسے کریڈٹ دیاجائے گا ۔ پروگرام میںموجود سینئر صحافی خاور گھمن نےانکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کےاپنے کارکن کہہ رہے ہیں ، استعفے لے لیں لیکن آگے نہ دے دینا ۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا معاملہ سنجیدہ نہیں، وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے کوئی مشکل نہیں ۔ کوئی کام میں مداخلت کرنے اور روکنے والا نہیں ۔اب کچھ کر کے دکھانا ہو گا ۔