بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے، ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن)ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں، یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سینٹ انتھونی سکول ریگل چوک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کرسمس کی تقریب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی،پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی

قوم کا مستقبل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق،مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،تحریک آزادی اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے،ہم سب انکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کو درپیش تمام مسائل کو حل کریگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم اصغر مال سکیم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف سینیٹری انسپکٹر توقیر نصیر خان کی طرف سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز اور انکے اہل خانہ کے اعزاز میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ،سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین،مینیجر کمیونیکیشن ناصر محمود،مینیجر ایچ آر بلال خاور،مینیجر آپریشنز سید حسن سردار،صدر میونسپل ورکرز لیگ حاجی فاروق،چیئرمین چنگیز بھٹی،انور مسیح،اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز حارث مرتضیٰ،پاسٹر عارف مسیح و دیگر بھی موجود تھے،

شیخ راشد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کی صفائی میں سینیٹری ورکرز کا اہم کردار ہے،اس وائرس زدہ ماحول میں بھی وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کو ان کے تمام مسائل کا ادراک ہے اور میں ان مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتا ہوں،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے ہر دکھ سکھ میں ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…