ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز میں سستے گھی کی خریداری میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں سستے گھی کی خریداری میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کی نشاندہی کی گئی، ٹیم نے جنوری

2020 سے مارچ 2020 کا خصوصی آڈٹ کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق گھی کے ایک برانڈ کو37 کروڑ 80 لاکھ روپے کا غیر قانونی مالی فائدہ دیا گیا، گھی کے برانڈ سے مقرر قیمت 153 کی بجائے 190 روپے فی کلو گھی خریدا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایک برانڈ سے 1 کروڑ20 لاکھ کلو گرام گھی 190 روپے پر خریدا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پانچ مختلف برانڈز سے مہنگا گھی خرید کر 12 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ گھی فراہم کرنے والے وینڈرز سے 19 کروڑ فنڈز واپس نہ کرنے پر کارپوریشن کو نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تو اربوں کا نقصان سامنے آسکتا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…