منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

150 ارکان استعفے دے دیں تو اسمبلی نہیں چل سکتی، سابق سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والے خود دونوں طرف کھیل رہے ہوں گے،سی ای سی کی میٹنگ میں وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کی کوئی بات نہیں ہوئی،پی ڈی ایم کے لاہورجلسے کے روز میرے گھر میٹنگ ضرور ہوئی اور یہ تھوڑی طویل بھی ہو گئی تاہم دو بجے گھر

سے نکل گئے تھے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ضمانتوں میں توثیق سے عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں میرے گھر میٹنگ اور کھانا پر تاخیر ضرور ہوئی،میٹنگ تھوڑی طویل ہو گئی تھی لیکن2 بجے گھر سے نکل گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والے خود کھیل رہے ہونگے،مجھے وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا کوئی نظر نہیں آرہا،مجھے نہیں معلوم کس نے یہ بات کہی،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ کدھر کھیل رہے ہیں، سی ای سی کی میٹنگ میں وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کی کوئی بات نہیں ہوئی،اگر کوئی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے تو اسے سوچنا چاہیے،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے جماعت کی خدمت نہیں کی بلکہ اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 150 ممبر استعفے دے دیں گے تو نہ قانون سازی ہو گی نہ اسمبلی چل سکتی ہے،ضمنی انتخاب کرانے کا کہنا آسان ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں،کیا استعفوں کے بعد پی ڈی ایم کے ارکان گھر بیٹھ جائیں گے،وہ گھر نہیں بیٹھیں گے وہ میدان جنگ میں ہوں گے،یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جعلی حکومت گھر نہیں چلی جاتی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…