وزارت پٹرولیم بتائے جس ایل این جی ٹرمینل پر ہمارا کیس بن رہا ہے اس پر سال میں کتنی ادائیگی ہوتی ہے ؟شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھا دیے

16  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وزارت پٹرولیم بتائے جس ایل این جی ٹرمینل پر ہمارا کیس بن رہا ہے اس پر سال میں کتنی ادائیگی ہوتی ہے ؟ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک سمجھ نہیں آئی میرے خلاف کیس کیا ہے،بروقت ایل این جی کا آڈر

نہ کرنے کی وجہ سے 122 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، رواں سال میں ایل این جی امپورٹ سے جو نقصان ہوا وہ بتا دیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈھائی سال ہو گئے ابھی تک سمجھ نہیں آئی میرے خلاف کیس کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ 26 صفحات کی چارج شیٹ ہے لیکن سمجھ نہیں آئی چارج کیا ہے، جس نے شکایت لگائے دیکھتے ہیں وہ آتا ہے یا نہیں،جس نے شکایت کی وہ رشید احمد ہے اس کی ولدیت کا پتہ نہیں، شکایت ایل این جی ترمینل سے متعلق ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ڈیزل ایل این جی سے سستا ہے۔ انہوںنے کہاہک یہ اس حکومت کی کامیابی ہے کہ ڈیزل ایل این جی سے سستا ہے، 2 ایل این جی شپ سے 11 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا، بروقت ایل این جی کا آڈر نہ کرنے کی وجہ سے 122 ارب کا نقصان ہو چکا ہے، اس سال میں ایل این جی امپورٹ سے جو نقصان ہوا وہ بتا دیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے ڈی جی آئل ڈنگر ڈاکٹر ہے، وفاقی وزیر کا پاور پلانٹ جو ڈیزل پر چلتا تھا اسکو ایل این جی پر چلانے میں حکومت کا کتنا خرچ ہوتا ہے ؟ ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزارت پٹرولیم بتادے کہ جس ایل این جی ٹرمینل پر ہمارا کیس بن رہا ہے اس پر سال میں کتنی ادائیگی ہوتی ہے؟ اگر وزارت پٹرولیم میں ہمت ہے تو دو سوالوں کا جواب دے دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…