لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گیارہ جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں عہدیداروں نے گیارہ جنوری سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا، عہدیداروں نے کہا کہ اس بارے میں حکومت کوئی بھی اعلان کر ے یا نہ کرے مگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے گیارہ جنوری کو
طلبہ کے لئے کھول دیے جائیں گے، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سکول کھولنے بارے حکمت عملی بعد میں طے کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی گیارہ جنوری سے سکول کھولنے کا عندیہ دیا ہوا ہے انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا قوی ارادہ ہے کہ سکول کھول دیے جائیں لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ کریں گے۔