پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ کیوں ناکام ہوا؟ حامد میر کا حیران کن دعویٰ

14  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر اب سے پہلے جتنے بھی جلسے ہوئے ہیں وہ دسمبر کی اتنی سخت سردی میں نہیں ہوئے ، بینظیر بھٹو کا جو بہت بڑا جلسہ تھا وہ اپریل کا مہینہ تھا۔

عمران خان کا اکتوبرمیں جلسہ تھا ، اکتوبر میں تواتنی سردی نہیں ہوتی، میری نظرمیں سخت سردی کی وجہ سے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہوا، اس کے علاوہ پی ڈی ایم قیادت کو جلسے کے اوقات کار کا خیال رکھنا چاہئے تھا، لاہو ر جلسے سے پہلے پی ڈی ایم قیادت نے ایاز صادق کے گھر پر تاخیر کی، بلاول بھٹو زرداری نے واضح پیغام دیدیا ہے کہ ڈائیلاگ نہیں ہوگا اب فون کرنا بند کردیں،بلاول کا یہ پیغام ان لوگوں کیلئے ہے جو سمجھتے تھے کہ پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ میں شامل ہونے سے روک لیں گے۔ حامد میر کامزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کا جلسہ صرف مینار پاکستان تک محدود نہیں تھا پورے لاہور میں پھیلا ہوا تھا، عمران خان کا 2011 کے جلسہ کا بہت اثر پڑا تھا، پی ڈی ایم ان سیاستدانوں کو بھی مینار پاکستان تک لے آئی جو ہمیشہ پنجاب اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں، اختر مینگل نے اپنی تقریر میں پنجاب سے کھل کر شکوہ شکایت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…