اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت اور پی ڈی ایم مذاکرات میں کن لوگوں نے بگاڑ پیدا کیا؟حامد میر کے دلچسپ انکشاف‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر فوادچودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے

دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں اور مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں، تلخیاں کم کریں ملک کیلئے ضروری ہے۔ اس کے بعد سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ بدزبانی اور بے ہودہ گوئی کرنے والے سے بغض وعداوت رکھتا ہے۔ (ترمذی) جبکہ صحیح بخاری میں درج ایک حدیث کے مطابق نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور مسلمان سے جنگ کرنا کفر ہے،حامد میر نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے مذاکرات کی تجویز پہلے بھی دی تھی رانا ثنا اللّٰہ صاحب نے آپ سے اتفاق کیا تھا لیکن کچھ لوگوں کی بدزبانی نے ماحول بگاڑا اپوزیشن کے خلاف مقدمات مسلئہ نہیں ہیں مسلئہ بد زبانی ہے جس نے نفرتیں بڑھائیں دونوں طرف کے سوشل میڈیا سیل گالی گلوچ کا سیز فائر کر دیں تو ماحول بن سکتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…