جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

2وفاقی وزیروں نے بیچ میں بندے ڈال کر اپوزیشن کی اس شخصیت سے رابطہ کیا ، نام بتادوں تو یقین نہیں کریں گے ، حیران کن انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت کے دو وفاقی وزراء نے بیچ میں بندے ڈال کر اپوزیشن کی ایسی شخصیت سے رابطہ کیا ہے جس کا نام بتادوں تو آپ یقین نہیں کریں گے، اس شخصیت سے کہا گیا کہ ہم آپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن مقدمات پر بات نہیں ہوگی باقی قومی ایشوز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو جواب دیا گیا کہ

کوئی بھی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی صرف ن لیگ نہیں کرسکتی،ن لیگ سے پہلے پیپلز پارٹی سے رابطہ قائم کیا گیا تھا مگر پیپلز پارٹی نے بھی فیصلے کا فورم پی ڈی ایم بتایا تھا۔جیو نیوزکے پروگرام میں حامدمیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو سہولت دینے والوں سے کہا کہ آپ اپوزیشن سے بات کریں، لیکن ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل کوئی جماعت اب ان سہولت کاروں کی بات ایسے نہیں مانتی جیسے پہلے مانی جاتی تھی، سہولت کاروں نے حکومت سے کہا ہے کہ آپ کو اب نہ صرف پی ڈی ایم سے مذاکرات کرنے ہیں بلکہ ایم کیو ایم، پی ایم ایل کیو اور جی ڈی اے سے بھی آپ نے معاملات کرنے ہیں اب ہمیں ان معاملات میں نہ لائیں۔حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے زیادہ تر رہنما پی ڈی ایم کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پی ڈی ایم کو مرحلہ وار سیاسی اتحاد سے انتخابی اتحاد میں تبدیل کرنے کی بات چل رہی ہے، ن لیگ کی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کو تجویز دی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ پنجاب میں اور آپ ہمار ے ساتھ کراچی کی کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کریں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت اب اپوزیشن سے بات کرنا چاہ رہی ہوگی، لانگ مارچ سے پہلے مذاکرات سیاسی حکومت کے ساتھ ہوں گے، لانگ مارچ کے بعد امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے سیاسی حکومت غیرمتعلق ہوجائے گی اس لئے امن و امان قائم کرنے والی ایجنسیوں سے مذاکرات ہوں گے، اپوزیشن کو لچک دکھاتے ہوئے سیاسی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں، اپوزیشن احتجاج اور لانگ مارچ موخر نہ کرے لیکن ساتھ مذاکرات بھی شروع کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…