کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس101.81 پوائنٹس کے اضافے سے 42305.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور48.5فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 12ارب19کروڑ85لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی
لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 7.80فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمیں سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کی وجہ ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس42119پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی آگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 42439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس101.81 پوائنٹس کے اضافے سے 42305.84پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس66.49 پوائنٹس کے اضافے سے29641.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 19.43پوائنٹس کی کمی سے 17671.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے194کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 190میں کمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب39ارب23کروڑ76لاکھ روپے سے بڑھ کر 77کھرب51ارب43کروڑ61لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںرفحان میظ309روپے کے اضافے سے9100روپے اور سیپ یائر ٹیکس 73روپے کے اضافے سے1059روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز 37.48روپے کی کمی سے500.02روپے اورنیسلے پاکستان25روپے کی کمی سے6725روپے ہوگئی۔