13دسمبر کے جلسے سے قبل ن لیگ اور جے یو آئی ف کو بڑی کامیابی مل گئی ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا  

9  دسمبر‬‮  2020

راولپنڈی(آن لائن) سول جج راولپنڈی سردارعمر حسن نے راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کے خلاف ریلی نکالنے کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (ف)کے12رہنمائوں و کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی ہے عدالت نے 30ہزار روپے فی کس کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت23دسمبر تک ملتوی کر دی تھانہ کینٹ پولیس نے 6دسمبر کوتعزیرات

پاکستان کی دفعہ269کے تحت مقدمہ نمبر 802درج کیا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے ملک ابرار ، مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم احمد ، جنرل سیکریٹری و سابق ایم این اے حاجی پرویز ،سابق اراکین صوبائی اسمبلی ملک افتخار ، ملک عمر فاروق ، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ رشید خان ، ایم ایس ایف پنجاب کے رہنما ڈاکٹرمقبول احمد خان،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات قیس ملک اور شوکت بٹ کے علاوہ جمعیت علما اسلام (ف)راولپنڈی کے امیرڈاکٹر ضیا الرحمان امازئی ، راول ٹائون کے امیر مفتی مسرت اقبال اور جنرل سیکریٹری قاری ارشد عباسی سمیت 150نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمہ میں الزام تھا کہ مذکورہ افراد نے کینٹ کے علاقہ جامعہ اسلامیہ کامران مارکیٹ سے ریلی نکالی جس میں کووڈ19کے ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیاایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث متعدی مرض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے جس پر مذکورہ نامزد افراد نے مصطفی شاہ،چوہدری امتیاز ، ندیم اختر بھٹی اور فخر نون ایڈووکیٹس کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 30ہزار روپے فی کس کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…