جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنے پر اتفاق ہو چکا ہے اب صرف عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں ہوگا بلکہ دو تین اور شخصیات۔۔۔ حامد میر کا حیران کن دعویٰ

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو وفاقی وزرا کہتے تھے کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نکلے گی ان کے دعوے تو غلط ثابت ہوئے ہیں۔شہبازشریف اور مریم نواز ملاقات میں بہت سی اہم باتیں ہوئی ہیں،

چچا اور بھتیجی دونوں ایک پیج پر آچکے ہیں، میری خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم تمام فیصلوں پر آن بورڈ ہیں، ن لیگ میں بظاہر کوئی اختلافات نظر نہیں آتے، ن لیگ استعفے دینے پر تیار ہے، حالانکہ ن لیگ عمران خان کا استعفیٰ لینے نکلی تھی لیکن اب خود استعفے دینے پر لگی ہے، لاہور جلسہ بہت اہم ہے، بلاول بھٹو کی آئیسولیشن ختم ہو چکی ہے او ر انہوں نے سیاسی ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں، ممکن ہے کہ وہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے سے کچھ زیادہ ہونے والا ہے،ن لیگ نے قبل از وقت سخت رویہ اختیار کرلیا ہے، میری اطلاعات کے مطابق نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان کم از کم 4ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن ان میں استعفوں پر کوئی اتفاق نہ ہو پایا،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد بھی لیکرآتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ کامیاب ہو نگے،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے پر اتفاق ہو چکا ہے، اب صرف عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں ہوگا بلکہ دو تین اور شخصیات کے نام بھی سامنے آئیں گے جس سے حالات خراب ہو جائینگے۔نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرنے والوں کو پتہ نہیں کہ پس پردہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…