جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز نے عاصم سلیم باجوہ کا نام لیا اورکہا کہ اب ٹی وی چینلز میری آواز بند کر دیں گے ،تھوڑی دیر بعد۔۔۔ حامد میر کا دلچسپ انکشاف

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ن لیگ کنونشن میں آر یا پار کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے سلیم باجوہ کانام لیا اور ساتھ ہی کہا کہ اب میری آواز ٹی وی چینلز بند کر دیں گے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’مریم نواز نے عاصم سلیم باجوہ کا نام لیا اور کہا کہ اب ٹی وی چینلز میری آواز بند کر دیں گے

تھوڑی دیر میں کئی ٹی وی چینلز پر مریم نواز کی آواز  بندہو گئی ، واہ کیا جمہوریت ہے کیا آزادی ہے؟حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ویسی ہی ہے جیسی 2017 میں تھی جب ٹی وی چینلز بند ہوئے تو سقوط میڈیا پر ماتم کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کی تحریک میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے استعفوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ دسمبر کو انشا اللہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آر یا پار کا فیصلہ ہوگا،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنی عزت کو پہچانیں، اگر ساری جماعتوں نے فیصلہ کیا تو منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں او ر وفاداریاں بدلنے سے واضح انکار کر دیں، اگر کسی نے مجبوری میں بھی دغا کیا تو عوام ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے،پی ڈی ایم کل کے سربراہی اجلاس میں بڑے بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے، یہ خوشخبری بھی سنا دو ں کہ پاکستان کے عوام جنگ جیت چکے ہیں اور 13دسمبر کو مینار پاکستان پر صرف فتح کا اعلان ہونا باقی ہے،ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المیعاد اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کر کے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، جعلی حکمران لاہور کے جلسے سے خوفزدہ ہیں،جی ڈی پی منفی میں چلی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، ڈھائی سال میں ملک کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے، آج لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے، ادویات کی قیمتیں 600 گنا بڑھ گئیں،کشمیر مودی کی جھولی میں میں جاگرا لیکن کسی کوتکلیف نہیں ہوتی کیونکہ بندہ تابعدار ہے، کیوں نہ آج سے عمران خان کا نام تابعدار رکھ دیں، ہر جلسے کے بعد رہنماؤں کے خلاف تین تین ہزار ایف آئی کاٹی جاری ہیں، میں نے کہا ان ایف آئی آرز کا ہار پرو کر کے گلے میں ڈال لو۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…