اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق ہو چکاہے،معروف صحافی نے کہا کہ شہبازشریف، حمزہ شہباز کی پیرول پر
رہائی کے دوران مریم نواز سے ملاقات ہوئی تھی اس موقع پر شہبازشریف نے استعفوں کے معاملے پر حمایت کی،انہوں نے کہا کہ8 دسمبر کو استعفے دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گاکہ استعفے کس تاریخ کو دینے ہیں یا پھر لاہور کے جلسے کے دوران اس کا اعلان کیا جائے گا۔حامد میر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس بارے میں ابھی تک پیپلزپارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے وہ 8 دسمبر کو ہونے والے اجلاس سے پہلے فیصلہ کر لے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رائے میں 2014ء کی عمران خان والی حکمت عملی ہے کہ صوبائی اسمبلی سے استعفے نہ دیے جائیں اور صرف قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، وہ یہ حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ مریم نواز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پارٹی صد ر شہباز شریف بھی استعفوں کے معاملے پر ان سے اتفاق کرتے ہیں، حامد میر نے کہا کہ اب مریم نواز اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہو گیا ہے، اب حکومتی دعوے کے ن میں سے ش نکلے گی غلط ثابت ہو گئے ہیں۔