بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف اپنے علاج کے ساتھ نا اہل ٹولے کا بھی علاج کریں ،رانا ثناء اللہ نے دبے لفظوں میں حکومت کو دھمکی بھی دے ڈالی‎

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء  اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے علاج کے ساتھ نا اہل ٹولے کا بھی علاج کریں ، آٹھ دسمبر کو پی ڈی ایم کی سربراہی کا اجلاس ہوگا ،لاہور جلسے سے گرفتاریاں ہوئیں تو سنجیدہ نتائج ہونگے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ

ورکر کنونشن کرنے کے لیے ہمیں کسی انتظامیہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،ورکر کنونشن کیلئے انتظامیہ نے کوئی سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی اور ہم نے اپنی سیکورٹی کے خود انتظامات کیے ہیں،دیکھتے ہیں انتظامیہ ہمارے ورکر کو یہاں آنے سے روکتی ہے یا نہیں۔ سابق وزیر  نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے 30 نومبر کو لوگوں کو بے جا گرفتار کیا، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کو فی الفور رہا کیا جائے،حکومتیں آنی جانی چیز ہیں،کسی کی وفاداری میں اس حدتک نہیں جانا چاہیے کہ لوگوں پر ظلم کریں اور مقدمات درج کرائیں،یہ اندازے سے مقدمے درج کر رہے ہیں،ملتان میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے بعد پورے ملتان میں جلسہ ہوا،لوگ جب نکلے تو پھر پورے شہر میں ٹریفک وارڈن تک نظر نہیں آیا،اگر یہی    ‎    حالات لاہور میں کرنے ہیں تو پھر ان کی مرضی ہے،پھر کوئی تصادم ہوا تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں حکومت ہو گی،اگر لاہور جلسے سے گرفتاریاں ہوئیں تو اس کے سنجیدہ نتائج ہونگے ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا، اس اجلاس سے متعلق مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فیصلہ کرے گا کہ 13 دسمبر کے بعد کیا حکمت عملی ہو گی۔سابق وزیر نے کہاکہ نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، نوازشریف علاج مکمل ہونے پر پاکستان آئیں گے۔ انہوںنے نوازشریف کومشورہ دیا کہ اپنا اوراس نااہل ٹولے کابھی علاج کریں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ انتظامیہ بے جا کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، ایسے اقدامات نہ کریں جس سے حالات خرابی کی طرف جائیں، حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔سابق وزیر اعظم نے حکومتی رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی والدہ کے انتقال کے بعد وزراء نے گھٹیازبان استعمال کی ۔‎



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…