جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

کورناکے سیریس مریض کا انوکھا انتقام، تنخواہ روکنے والے افسر کو گلے لگا کر بوسہ لے لیا، آفس میں کھلبلی مچ گئی، افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن)تنخواہ روکنے پر کورونا کے سیریس مریض نے انوکھا انتقام لے لیا،افسر کو گلے لگانے کے بعد کئی بوسے بھی دے دئیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں گزشتہ روز ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بتایا گیا کہ کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ بھی دیا۔پہلے انہوں نے افسر سے ہاتھ ملانے کی کوشش

کی تاہم کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہاتھ ملانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے اپنے افسر کو پیچھے سے گلے لگایا اور گال پر بوسہ بھی دے دیا،ملازم نے یکے بعد دیگرے کئی بوسے دیے۔شہزاد انور نے جمیل فاروقی سے ملنے کے بعد اپنے کورونا مریض ہونے کا انکشاف کیا اور انتقام لینے کے لئے یہ عمل کیا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ میں نے دفتر میں آگاہ کیا کہ میں کورونا کا شکار ہو چکا ہوں لہذا دفتر آکر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔افسر کے انکشافات پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔آفس میں کورونا مریض کی موجودگی کے انکشاف پر تمام لوگ کام چھوڑ کر دفتر سے باہر نکل گئے۔ دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مہلک وائرس سے متاثر55مریض چل بسے،3262نئے کیسز سامنے آگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 56 لاکھ 72 ہزار 166 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 262 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 072 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، اسلام آباد میں 31 ہزار 639، بلوچستان میں 17 ہزار 333، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار

507 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 354 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…